رشتوں میں محبت کیسے پیدا کریں؟

رشتوں میں محبت کیسے پیدا کریں؟

ایک دوسرے کو سلام کریں – مسلم: 54
ان سے ملاقات کرنے جائیں -مسلم: 2567
ان کے پاس بیٹھنے اٹھنے کا معمول بنائیں۔ – لقمان: 15
ان سے بات چیت کریں – مسلم: 2560
ان کے ساتھ لطف و مہربانی سے پیش آئیں – سنن ترمذی: 1924، صحیح
ایک دوسرے کو ہدیہ و تحفہ دیا کریں – صحیح الجامع: 3004
اگر وہ دعوت دیں تو قبول کریں – مسلم: 2162
اگر وہ مہمان بن کر آئیں تو ان کی ضیافت کریں – (ترمذی: 2485، صحیح
انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں – مسلم: 2733
بڑے ہوں تو ان کی عزت کریں – سنن ابو داؤد: 4943، سنن ترمذی: 1920، صحیح
چھوٹے ہوں تو ان پر شفقت کریں – (سنن ابو داؤد: 4943، سنن ترمذی: 1920، صحیح
ان کی خوشی و غم میں شریک ہوں – صحیح بخاری: 6951

اگر ان کو کسی بات میں اعانت درکار ہو تو اس کا م میں ان کی مدد کریں – صحیح بخاری: 6951
ایک دوسرے کے خیر خواہ بنیں – صحیح مسلم: 55

 اگر وہ نصیحت طلب کریں تو انہیں نصیحت کریں – صحیح مسلم: 2162
ایک دوسرے سے مشورہ کریں – آل عمران: 159
ایک دوسرے کی غیبت نہ کریں – الحجرات: 12
ایک دوسرے پر طعن نہ کریں – الھمزہ: 1
پیٹھ پیچھے برائیاں نہ کریں -الھمزہ: 1
چغلی نہ کریں -صحیح مسلم: 105
آڑے نام نہ رکھیں -الحجرات: 11
عیب نہ نکالیں -سنن ابو داؤد: 4875، صحیح
ایک دوسرے کی تکلیفوں کو دور کریں – سنن ابو داؤد: 4946، صحیح
ایک دوسرے پر رحم کھائیں – سنن ترمذی: 1924، صحیح
دوسروں کو تکلیف دے کر مزے نہ اٹھائیں – سورہ مطففین سے سبق

ناجائز مسابقت نہ کریں۔ مسابقت کرکے کسی کو گرانا بری عادت ہے۔ اس سے ناشکری یا تحقیر کے جذبات پیدا ہوتے ہیں – صحیح مسلم: 2963
نیکیوں میں سبقت اور تنافس جائز ہےجبکہ اس کی آڑ میں تکبر، ریاکاری اور تحقیر کارفرما نہ ہو – المطففین : 26
طمع ، لالچ اور حرص سے بچیں – التکاثر: 1
ایثار و قربانی کا جذبہ رکھیں – الحشر: 9
اپنے سے زیادہ آگے والے کا خیال رکھیں – الحشر: 9
مذاق میں بھی کسی کو تکلیف نہ دیں – الحجرات: 11
نفع بخش بننے کی کوشش کریں – صحیح الجامع: 3289، حسن
احترام سے بات کریں۔بات کرتے وقت سخت لہجے سے بچیں –

 آل عمران: 159

 غائبانہ اچھا ذکر کریں – ترمذی: 2737، صحیح
غصہ کو کنٹرول میں رکھیں – صحیح بخاری: 6116
انتقام لینے کی عادت سے بچیں – صحیح بخاری: 6853
کسی کو حقیر نہ سمجھیں – صحیح مسلم: 91
اللہ کے بعد ایک دوسرے کا بھی شکر ادا کریں -سنن ابو داؤد: 4811، صحیح
اگر بیمار ہوں تو عیادت کو جائیں – ترمذی: 969، صحیح
اگر کسی کا انتقال ہو جائے تو جنازے میں شرکت کریں – مسلم: 2162

تبصرہ کریں